سرینگر // چرار شریف میں نامعلوم افراد کی طرف سے جموں وکشمیر بینک برانچ میں تعینات پولیس اہلکار کی سروس ر ائفل چھینے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ پولیس اہلکار کی بروقت کارروائی سے ملزمان جائے وقوع سے فرار ہوئے ۔ مذکورہ ملزمان کی نشاندہی بذریعہ سی سی ٹی وی فوٹیج کرلی گئی ہے۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ آگر کسی شخص کو ان ملزمان کے بارے میں کوئی بھی جانکاری ہوں تو ان فون نمبرات پر رابطہ کرے ۔891889376 ، 9906000056 اور 7051531761 ۔ جانکاری فراہم کرنے والے شخص کو انعامات سے نوازا جائے گا اور اسکی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔