سرینگر//بنسل کلاسسزکے منتظمین نے سرینگر میں این ای ای ٹی اور جے ای ای2018کیلئے سرینگر میں مفت سکالرشپ ٹیسٹ منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے جو 4جون بروز اتوار 2017کو منعقد ہونے جارہا ہے۔ تمام خواہشمند اُمیدواروں سے کہا گیاہے کہ وہ 3جون 2017تک اپنے ناموں کا اندراج کرے جبکہ رجسٹریشن کیلئے اُمیدواروں کو کوئی بھی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔ سکالرشپ ٹیسٹ میں پہلی تین امتیازی پوزیشنیںحاصل کرنے والوں کو 90فیصد سکالرشپ دی جائے گی جبکہ اقتصادی طور پر پسماندہ طبقوں کو خاص سکالرشپ سے نوازا جائے گا۔مزید جانکاری حاصل کرنے کیلئے باغ حیدر، حیدرپورہ سرینگر میں دفتری اوقات کے دوران رابطہ کیاجاسکتا ہے۔