Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

بند سرکاری ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز فوری بحالی کی ہدایات

Mir Ajaz
Last updated: June 20, 2025 11:34 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

تقریباً 110 کا سیکورٹی آڈِٹ جاری، 45 کی جلد بحالی متوقع

سرینگر//چیف سیکریٹری اَتل ڈولو نے ڈیجیٹل اِنفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی ایک اہم پیش رفت کے تحت ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں سرکاری اثاثوں اور ویب سائٹس کی سائبر سیکورٹی فریم ورک کا جائزہ لیا گیا۔ اس تفصیلی میٹنگ میں ڈیجیٹل دور میں مضبوط سائبر ریزیلینس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔چیف سیکریٹری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام سرکاری ویب سائٹس اور ویب ایپلی کیشنز، جو آڈِٹ اور سیکورٹی کے ضروری تقاضے پورے نہ کرنے کے باعث آف لائن کر دی گئی تھیں، ان کی فوری بحالی اَز حد ضروری ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ان پلیٹ فارموں کی طویل بندش کو معمول نہیں سمجھا جا سکتااور ان کی بحالی کے لئے تمام متعلقہ اِداروں کو فوری اور مشترکہ اَقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے آئی ٹی محکمہ کو حکم دیا کہ تمام محکموں سے ہر تین دن بعد یعنی سوموار اور جمعرات کو باقاعدہ رِپورٹ پیش کی جائے۔چیف سیکرٹری نے نیشنل اِنفارمیٹکس سینٹر( این آئی سی) اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو محکمہ وار جائزہ لے کر تمام بند ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کی فوری بحالی کے لئے ضروری اَقدامات کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے ڈیٹا اور سائبر سیکورٹی کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کے لئے سرکاری مواصلات کو صرف مجاز سرکاری ای میل آئی ڈیز کے اِستعمال کو لازمی قرار دیا اور نجی اِی میل آئی ڈیز کے اِستعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کی ہدایت دِی۔ اُنہوں نے کہا کہ سرکاری ڈیٹا اور سائبر اثاثوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔اَتل ڈولونے جے پی ڈِی سی ایل، کے پی ڈِی سی ایل اور ایس آئی سی او پی جیسے اداروں کے زیر اِستعمال منی ڈیٹا سینٹروں کو محفوظ اور مرکزی ڈیٹا مراکز میں منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری نے آئی ٹی محکمہ اور این آئی سی کی طرف سے سائبر سیکورٹی کے حوالے سے کئے جانے والے اَقدامات کا بھی جائزہ لیا۔میٹنگ میں اَفسران و ملازمین کی سائبر سیکورٹی کی تربیت پر بھی زور دیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے ہر محکمہ میں ’ماسٹر ٹرینرز‘ تیار کرنے کی ہدایت دی جو سائبر ہائی جین سے متعلق بہترین طریقہ کار کو فروغ دیں۔سیکریٹری آئی ٹی پیوش سنگلا نے میٹنگ کوجانکاری دی کہ ہر محکمہ میں چیف اِنفارمیشن سیکورٹی آفیسر (سی آئی ایس او) یا اِنفارمیشن سیکورٹی آفیسر (آئی ایس او) مقرر کئے گئے ہیں تاکہ ڈیجیٹل اثاثوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔میٹنگ میںمزید بتایا گیا کہ تقریباً 110 ویب سائٹس سیکورٹی آڈِٹ کے مختلف مراحل میں ہیں جن میں سے 45 آخری مراحل میں ہیں اور جلد فعال کی جائیں گی۔ تکنیکی تحفظ کے تحت4,011 ڈیوائسز پراینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس ( اِی ڈِی آر )سلوشنز اور 1,617 ڈیوائسز پر یونیفائیڈ اینڈ پوائنٹ مینجمنٹ ( یو اِی ایم) سلوشنز نصب کئے گئے ہیں۔اِس کے علاوہ وِی پی این سیکورٹی، جیو فینسنگ، پورٹ سیکورٹی، فائر وال اور روٹر پالیسیوں جیسے متعدد اَقدامات اختیار کئے گئے ہیں تاکہ سائبر سیکورٹی کے مقاصد حاصل کئے جا سکیں۔ میٹنگ میں حکومت جموں و کشمیر کے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وہ ایک محفوظ اور مضبوط ڈیجیٹل نظام کے قیام کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور شہریوں کے ڈیٹا اور آن لائن خدمات کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل
شہر نامہ
اداس چہروں پر خوشی لو ٹ آئی | ٹیٹوال مندر میں روزانہ درشن کا سلسلہ جاری
کشمیر
سیاحتی شعبہ بحالی کے سفر پر گامزن | چند روز سے20فیصد اضافہ
کشمیر
بارہمولہ میڈیکل کالج ہسپتال نامکمل | طبی ونیم طبی عملہ ،ادویات وجراحی آلات کی کمی
کشمیر

Related

کشمیر

خانپورہ پُل سے درنگبل بارہمولہ سڑک خستہ | مقامی لوگوں اور ٹرنسپورٹروں کودرپیش مشکلات نظرانداز

July 13, 2025
کشمیر

پولیس سربراہ کا دورہ لولاب | کہاملی ٹینسی اور تشدد کیلئے زیرو ٹالرنس ،حفاظتی صورتحال کاجائزہ

July 13, 2025
کشمیر

محکمہ جل شکتی کی 2برس سے سست روی | اہم واٹرسپلائی سکیم زیر التوا | ڈولی پورہ ترہگام کی آبادی کومشکلات

July 13, 2025
تازہ ترینکشمیر

دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو اب انصاف ملے گا: منوج سنہا

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?