سری نگر// جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے جنگجویت کا راستہ اختیار کرنے والے مقامی نوجوانوں سے قومی دھارے میں واپس لوٹنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے ” ہمارے جن بچوں نے غلط راستہ اختیار کیا ہے اگر وہ واپس آئیں گے تو انہیں کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوگا“۔
انہوں نے کہا کہ ان بچوں کی ہر طریقے سے مدد کی جائے گی۔
موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار ہفتہ کی صبح سری نگر کے مضافاتی علاقہ زیون میں 'راشٹریہ ایکتا دیوس' کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔