جگدل پور//وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر اربن نکسلیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بم بندوقوں سے نہیں بلکہ جمہوریت سے ہی ہمارے مسائل کا حل ہو سکتا ہے ۔ مسٹر مودی نے آج یہاں بستر ڈویژن کے بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نکسل ازم کی آڑ لے کر راکشش صفت کے لوگوں نے جن کے ھاتھ میں قلم ہونا چاہیے تھا انہیں بندوق تھما دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اسکول میں آگ لگائے ، وہ ہسپتال کو نقصان پہنچائے ، ترقی میں رکاوٹ پیدا کرے ایسے لوگ راکشش والا ہی کام کررہے ہیں۔ انہوں کانگریس پر اربن نکسلیوں کے خلاف کارروائی میں ان کے ساتھ کھڑا ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اے سی گھروں میں بڑے شہروں میں شاندار زندگی بسر کرنے والے ایسے لوگ وہاں پر بیٹھے بیٹھے ریموٹ سے قبائلی بچوں کی زندگی برباد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جب ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کی تو کانگریس کے لوگ ان کی حمایت میں کھڑے ہوگئے اور بیانات دینے لگے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آکر نیکسلزم کے خلاف بات کرتے ہیں اور وہاں حمایت میں کھڑے ہوتے ہیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ نکسلی معصوم لوگوں کا قتل کرے اور کانگریس کے لیڈر انہیں انقلابی کہے ، یہ ان کا کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا کوئی مستقبل نہیں ہے ، اور وہ جھوٹ کے سہارے زمین پر اپنے لئے جگہ تلاش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا اصل 'منتر' جھوٹ بولنا ہو گیا ہے جبکہ ان کا (بی جے پی) اصل 'منتر' سب کا ساتھ سب کا وکاس ہے ۔ مسٹر مودی نے قبائلیوں، غریبوں کمزوروں کی ترقی اور بستر میں تبدیلی کے تئیں اپنی وابستگی کو دہراتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد اتنی بار کوئی وزیر اعظم بستر نہیں آیا جتنا وہ ساڑھے چار سالوں میں بستر آئے ہیں اور یہاں کے لئے ہر بار نئی اسکیموں اور پروگرام کا وسوغات لیکر آئے ہیں ۔ وہیں ملک اور ریاست پر طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی کانگریس نے یہاں کی ترقی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کو کانگریس نے ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا اور ان کے رہن سہن ،کپڑے کے سلسلے میں مذاق اڑایا ۔ انہوں نے یہاں 1966 میں ہونے والے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قبائلیوں کے حق اور ان کی ترقی کے لئے کھڑا ہونے پر مسٹر پروین بھنج دیو کے ساتھ کیا ہوا تھا، بستر کے 60 قبائلیوں کو مار دیا گیا، ایسی ظلم کرنے والی کانگریس کو سبق سکھانا ضروری ہے ۔ انہوں نے نکسل حملے میں ہلاک ہونے والے دورشن کے کیمرہ مین اور ح سیکورٹی اہلکارکو بھی یاد کیا ۔ چھتیس گڑھ کے 10 سال تک یو پی اے کے دور حکومت میں نظرانداز کئے جانے اور یہاں کی ترقی میں روڑے اٹکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چھتیس گڑھ میں گزشتہ 15 سالوں میں جو بھی ترقی ہوئی ہے وہ بی جے پی کے اقتدار میں رہنے کی وجہ سے ہوئی ھے ۔ انھوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد رائے پور اور نئی دہلی کی ڈبل انجن کی حکومت نے 10 سال کے گڈھے کو ہی بھرنے کا کام نہیں بلکہ ترقی کی رفتار کو بھی بہت آگے لے کرگئی ۔ مسٹر مودی نے اپنی حکومت اور چھتیس گڑھ حکومت کی فلاحی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے حمل سے لے کر موت تک ہر کام میں آپ کے ساتھ کھڑی ھے ۔ انھوں نے کہا کہ کسی سے امتیازی سلوک کی بجائے مرکز اور ریاست کی حکومت سب کے لئے کام کرنے کا ذکر کرتے ہوئے بستر کی تمام سیٹو پر بی جے پی امیدواروں کو ہی جتانے کی اپیل کي ۔ انھوں نے کہا کہ بستر کی دھرتي پر کمل ہی کھلنا چاہئے اگر کوئی اور کسی سیٹ پر آگیا تو، تو وہ بستر کے خوابوں پرداغ لگائیں گے ۔ جلسہ کو وزیر اعلی ڈاکٹر رامن سنگھ نے بھی خطاب کیا ۔یو این آئی۔