شوپیان //شوپیان میں پولیس کا ایک اہلکار بندوق سے اچانک گولی نکلنے سے زخمی ہوا ہے۔زینہ پورہ پولیس اسٹیشن کے مین گیٹ پر تعینات ایس پی او عامر حسین سنیچر کی صبح آٹھ بجکر 45 منٹ پر اس وقت زخمی ہوا جب اسکی سروس رائفل سے اچانک گولی نکلی اور اسکی بائیں ٹانگ میں جا لگی۔ اسکے بعد عامر کو سرینگر اسپتال علاج و معالجہ کے لئے منتقل کیا گیا جہاں اسکی حالت بہتر ہے ۔