Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

بنت حوا کو جہیز کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 18, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سرینگر// سرینگر کے نوگام علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو مبینہ طور شوہر سمیت سسرال والوں کی طرف سے جلانے کی کوشش کے خلاف انکے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ کب تک بنت حوا کو جہیز کی بھینٹ چڑھایا جائے گا۔پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے خاتون کے شوہر اور برادر نسبتی کو پہلے ہی حراست میں لیا ہے۔ پریس کالونی میں جمعرات کو نوگام کھانڈے کالونی سے آئے ہوئے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ علاقے کی ایک خاتون کو سسرال والوں نے زبردستی آگ کے شعلوں کے سپرد کرنے کی کوشش کی تاہم وہ کسی طرح سے بچ نکلی۔احتجاجی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڑ اور بینر اٹھا رکھے تھے،جن پر خواتین کو تحفظ دینے،جہیز کی لعنت کو ختم کرنے اور خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف نعرئے تحریر کئے گئے تھے۔ احتجاجی مظاہرین میں شامل طاہر احمد بزاز نامی شہری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ’’8 اگست کو انکی بہن پر زبردستی مٹی کا تیل چھڑ کر آگ لگانے کی کوشش کی گئی،تاہم کسی طرح سے اس نے خود کو بچایا اور سسرال والوں کے چنگل سے فرار ہوئی‘‘۔انہوں نے کہا کہ اصل میں7اگست کو ہی انکی ہمشیرہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھاجبکہ اس کے جسم اور مخصوص اعضا پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے،تاہم جب وہ کدلہ بل بہن کے سسرال پہنچے اور بہن کو اپنے ساتھ میکے لانے کی کوشش کی تو  انکے سسرال والوں نے اس کی اجازت نہیں دی اور کہا کہ کچھ دنوں کے بعد اس کی رخصتی کی جائے گی۔بزاز نے کہا کہ8 اگست کو وہ اس وقت گھر میں ششد رہ گئے جب زخموں سے چور انکی بہن نے اچانک دستک دی اور اپنی رداد سناتے ہوئے کہا کہ کس طرح انہیں سسرال والوں نے مٹی کا تیل لگا کر جلانے کی کوشش کی تاہم’’انکے شوہر کو اچانک فون آیا ،جس کے بعد پروگرام کو ترک کرکے انہیں کمرے میں بند رکھا گیا،مگر سسرال والوں کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے وہ انکے چنگل سے فرارہونے میں کامیاب ہوئی‘‘۔ طاہر نے کہا کہ بہن کی یہ حالت دیکھ کر انہوں نے پولیس تھانہ پانپور سے رجوع کیا اور بہن کے سسرال والوں بشمول شوہر اور برادر نسبتی کے خلاف کیس درج کیا،جس کے بعد انکی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اصل میں3برس قبل انکی ہمشیرہ کا نکاح  میر محلہ کدلہ بل پانپور میں ارشد احمد میر کے ساتھ ہواجبکہ ابتدائی ماہ میں ہی انکی بہن کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیاتاہم انہوں نے برداشت کیا،مگر نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ سسرال والوں نے اس کو ختم کرنے کا پروگرام ہی بنادیا۔ طاہر بزاز نے کہا’’  میں پیشے سے ایک چھوٹا دکاندار ہو،اور بہن کے سسرال والے نیا مکان تعمیر کرنے کیلئے بار بار اس سے25لاکھ روپے جہیز کا تقاضا کرتے تھے،میں اس کا انتظام کس طرح کرسکتا تھا‘‘۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی جہیز کے نام پر لڑکیوں کو ستانے اور مارنے کا سلسلہ جاری ہے اور اگر یہ سلسلہ بند نہیں ہوا تو زمانہ جہالت کی طرح پھر سے والدین ازخود اپنی بچیوں کو زندہ دفن کرینگے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دچھن کشتواڑمیں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ شروع
تازہ ترین
کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ
برصغیر
ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ
برصغیر
اننت ناگ پولیس نے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی
تازہ ترین

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

July 17, 2025
شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025
شہر نامہ

عاقب سلام کوصدمہ | داداجان فوت

July 13, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?