بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے سرحدی تحصےل بونےار کے بمےار علاقے مےںپےنے کے صاف پانی کی قلت کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے مےں پچھلے کئی ماہ سے پےنے کے صاف پانی کی عدم دستےابی کی وجہ سے لوگ ندی نالوں کاگندہ پانی پےنے پر مجبور ہوگئے ہےں جس کے نتےجے مےں آ بادی کو کا فی دشوارےوں کا سامنا ہے ۔ اےک مقامی شہری محمدعمران نے کشمےر عظمیٰ کو بتا ےا کہ وہ صاف پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہےں ۔انہوں نے بتاےا کہ محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے اس علاقے کے لوگوں کو صاف پانی فراہم کرنے مےں نا کام ہوا ہے۔انہوں نے سرکار سے مطالبہ کےا ہے کہ علاقے مےں جلد از جلد پےنے کا صاف پانی فراہم کرنے کےلئے اقدامات کئے جائیں۔