وی اوآئی
سرینگر// سرینگر شہر کے بمنہ کے مختلف علاقوں میں پینے کا ناصاف پانی لوگوں کو فراہم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک وسیع آبادی کے مہلک بیماریوں کی زد میں آنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ مقامی لوگوںنے بتایا کہ انہیں محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے جو پینے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے وہ ناصاف اور گندہ ہونے کی وجہ سے ناقابل استعمال ہے ۔مقامی لوگوں نے خبررساں ایجنسی کو فون پر بتایا کہ یہ صرف پانی کی فراہمی کامسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ صحت کا معاملہ بھی ہے جہاں ایک طرف کشمیر وادی میں سڑے ہوئے مرغ ، گوشت اور دیگر سڑی ہوئی اشیاء کے کاروبار کا پردہ فاش ہوا ہے جو سنگین مسئلہ ہے ،تو وہیں آلودہ پانی کا استعمال بھی ایک اہم مسئلہ ہے جو یہا ں پر بیماریوں کا موجب بن رہاہے۔ لوگوںنے وزیر صحت سکینہ ایتو، وزیر جل شکتی، چیف انجینئر پی ایچ ای اور ڈی سی سرینگر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو انسانی بنیادوں پر دیکھیں اور لوگوں کو فراہم کئے جانے والے پانی کی جانچ کرائیں اس کے ساتھ ساتھ صاف پانی کی فراہم کو یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔