عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// لال چوک سرینگر میںپرتاپ پارک کے نزدیک پیر کی رات ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت محمد الطاف ڈیگو ولد عبدالعزیز، ساکن ہمدانیہ کالونی بمنہ سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی جائے وقوعہ پر پہنچی اور مذکورہ شخص کو اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی موت کی تصدیق کی گئی۔بعد ازاں لاش کو قانونی کارروائی اور ضابطے کی تکمیل کے لیے پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ موت کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔