عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// النور ٹرسٹ نے سرینگر کے بمنہ علاقے میں جموں و کشمیر کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی 12 یتیم لڑکیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا۔اس موقعہ پرٹرسٹ کے چیئرمین شبیر احمد نے ’آج النور میںہم نے جموں و کشمیر کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی 12 یتیم لڑکیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا اوریہ لڑکیاں کافی عرصے سے ہماری دیکھ بھال اور تعلیم تربیت میں رہی ہیں۔‘‘ تقریب میں ہر لڑکی کا قانونی سرپرست موجود تھا۔شبیر نے کہا کہ ٹرسٹ مزید100لڑکیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام کرنے کا منصوبہ بنا رہاہے۔انہوں نے تمام خواہشمندوں سے کہاکہ وہ یہاں آئیںاور ہمارے ساتھ رجسٹر ہوں۔‘‘چیئرمین نے کہا کہ النور یتیم ٹرسٹ 2012 سے کام کر رہا ہے۔اس موقعہ پپر صحافی سید تجمل اسلام اور فاروق احمدنے سماج میں یتیموں کی معاونت کرنے کے فلسفے پر روشنی ڈالی۔