بمنہ میں کرناہ کے 2نوجوان گرفتار

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر//پولیس نے شہر کے بمنہ علاقے سے سرحدی قصبہ کرناہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو گرفتارکرکے ان کی تحویل سے اے کے47 گولیوں کے400رائونڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے  بتایا کہ اتوار کی شب پولیس اسٹیشن بٹہ مالو سے وابستہ اہلکاروں نے سرینگر کے بائی پاس پرنند ریشی کالونی بمنہ علاقے میں ناکہ بٹھایا تھا ۔ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ایک مصدقہ اطلاع کی بناء پر شام6بجے انجام دی گئی جس دوران دونوجوانوںکو مشکوک حالت میں دیکھتے ہی گرفتار کیا گیا۔جب انہیں رُکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں دبوچ کرحراست میں لیا۔گرفتار شدگان میں شکور احمد سوکھر ولد سائیں کھی اور تنویر احمد راجا ولد عبدالرشید ساکنان ٹیٹوال کرناہ کپوارہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ علاقہ ٹیٹوال ائن آف کنٹرول پر واقع ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی تحویل سے اے کے47گولیوں کے400قابل استعمال رائونڈ برآمد کئے گئے ہیں۔ تاہم پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ دونوں نوجوانوں کے پاس اسلحہ کہاں سے آیا اور یہ کہ ان کا تعلق کسی جنگجو تنظیم کے ساتھ تھا یا نہیں۔پولیس کی طرف سے یہ بات بھی ظاہر نہیں کی گئی کہ گرفتار شدگان یہ گولیاں لیکر کہاں جارہے تھے؟اس سلسلے میں کیس درج کرکے دونوں سے پوچھ تاچھ شروع کردی گئی ہے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *