سرینگر// بمنہ میں لٹیروں نے دوران شب ایک اے ٹی ایم کو لوٹ لیا ہے۔نامعلوم افراد گزشتہ رات بمنہ ڈگری کالج کے قریب قائم سٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایک اے ٹی ایم کو توڑ کر اس میں موجود نقدی اڑالی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ لٹیروں نے اے ٹی ایم سے15ہزار روپے کی رقم اڑا لی ہے ۔ پولیس نے جائے واردات پر آ کر اے ٹی ایم کا معائنہ کیا اور اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔