سرینگر/سرینگر میں قائم بمنہ کالیج اور شہر کے گوگجی باغ علاقے میں امر سنگھ کالیج کے باہر منگل کو سمبل سانحہ کیخلاف احتجاج کررہے طالب علموں اور پولیس اہلکاروں کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔
عینی شاہدین نے کہا کہ امر سنگھ کالیج کے طالب علموں نے کالیج احاطے میں سمبل سانحہ کیخلاف زور دار احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا۔ احتجاج کررہے طالبان علم نے جونہی کالیج سے باہرآنے کی کوشش کی تو موجود پولیس کی بھاری تعداد نے اُنہیں روکا جس کے نتیجے میں یہاں جھڑپیں ہوئیں۔
کالیج کے ایک عہدیدار کے مطابق احتجاجی طالب علموں نے کالیج کے اندر سے ہی پولیس اہلکاروں پر سنگباری کی جنہوں نے جواب میں کالیج احاطے کے اندر آنسو گیس کے گولے پھینکے۔
انہوں نے کہا کہ طرفین میں شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔
اسی طرح بمنہ کالیج کے طالب علموں اور پولیس کے مابین بھی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل یہاں بھی سمبل سانحہ کیخلاف شدید احتجاج ہوا۔