ممبئی//بمبئی ہائیکورٹ نے پیر کو رپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹرارنب گوسوامی کی خودکشی کے معاملے میں ضمانت کے لئے درخواست مسترد کردی۔ ہائیکورٹ نے گوسوامی کی درخواست پر ہفتہ کے روز اپنا حکم محفوظ کرلیا تھا۔
گوسوامی اور دو دیگر افراد فیروز شیخ اور نتیش کو علی باغ پولیس نے 4 نومبر کو انوے نائک اور اس کی والدہ کی خودکشی کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ملزم کے ذریعہ واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب انہوں نے خودکشی کی تھی۔
ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتاری کے بعد ، گوسوامی کو علی باغ لے جایا گیا ، جہاں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان کواور دو دیگر افراد کو 18 نومبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔، اتوار کے روز انہیں مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ ضلع کی تلوجا جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ، گوسوامی کو عدالتی تحویل میں رہتے ہوئے مبینہ طور پر موبائل فون استعمال کرتے ہوئے پائے جانے کے بعد تلوجہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔