بلیک ڈائمنڈ چیری کی قیمتوں میں اچھال

Mir Ajaz
3 Min Read

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// ناساز موسمی صورتحال کے باعث وادی کشمیر کے بعض علاقوں میں چیری (گیلاس) فصل کی پیدا وار میں کمی واقع ہونے کے بیچ ضلع شوپیاں کے کونسو گائوں کے باغوں میں تیار ہونے والی اٹلی چیری، جو بلیک ڈائمنڈ چیری کے نام سے بھی مشہور ہے ، کی مانگ ملک بھر میں آسمان چھو رہی ہے ۔ سہیل شبیر نامی ایک کاشتکار نے بتایا: ‘امسال بلیک ڈائمنڈ چیری کی کافی اچھی فصل تھی جس کی ملک بھر میں کافی مانگ ہے ‘۔علاقہ میں ان دنوں کسان چیری فصل درختوں سے اتارنے کے کام میں مصروف ہیں جن کو وہ ایک کلو وزنی ڈبوں میں پیک کرکے دہلی، ممبئی اور ملک کے دیگر حصوں کو بھیج رہے ہیں۔سہیل کا کہنا ہے کہ بلیک ڈائمانڈ چیری کا ایک کلو ڈھائی سو سے تین سو روپیے میں باغ میں ہی فروخت کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا: ‘سال گذشتہ جس باغ مالک کو 2 ہزار ڈبے چیری نکلے تھے امسال 5 سو ڈبے زیادہ نکلے ‘۔ن کا کہنا ہے : ‘بلیک ڈائمانڈ چیری باقی اقسام کے مقابلے میں سخت موسمی حالات میں بھی صحیح سالم رہتی ہے ۔کاشتکار نے کہا: ‘ہم مستقبل میں بلیک ڈائمانڈ چیری کے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گے تاکہ آمدنی میں زیادہ اضافہ ہوسکے ‘۔محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر ظہور احمد بٹ نے بتایا کہ وادی میں امسال چیری کی قریب 22 ہزار میٹرک ٹن کی پیدا وار ہوئی ہے جو سال گذشتہ کی پیدا وار سے 2 سو میٹرک ٹن زیادہ ہے۔انہوں نے کہا: ‘تاہم امسال بعض علاقوں میں غیر موسمی بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے چیری فصل کو نقصان ہوا ہے ‘۔ان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر اس سال چیری کی فصل تسلی بخش تھی۔موصوف ڈائریکٹر نے کہا کہ حکومت جموں وکشمیر فصل بیمہ اسکیم متعارف کر رہی ہے جس کو ممکنہ طور پر اسی سال عمل میں لایا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں چار اقسام کے چیری پائے جاتے ہیں جن میں ڈبل، مشری، مخملی اور اٹلی شامل ہیں۔(مشمولات یو این آئی)

Share This Article