کنگن//ضلع گاندربل کے نالہ سندھ میں بلیچنگ پائوڈر کا استعمال کرکے ٹراوٹ مچھلیوں کا شکار جاری ہے جس کے نتیجے میں نالے میں مختلف اقسام کی مچھلیوں کی پیداوار میں دن بہ دن کمی دیکھنے کومل رہی ہے۔اگر چہ محکمہ فشریز نے اس غیر قانونی کام پر قدغن لگانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں تاہم نالے میں پانی کی کمی کا فائدہ اٹھا کرکچھ لوگ بلیچنگ پائوڈر ڈال کر ٹراوٹ مچھلیوں کا شکار کررہے ہیں۔ اسی طرح چھتر گل نالے میں بھی لوگ بلیچنگ پائوڈر ڈال کر مچھلیوں کا شکار کررہے ہیں ۔ ذرئع نے بتایا کہ محکمہ فشریز کے اہلکاروں نے گذشتہ روز دو افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کرنے کی کوشش کی تاہم مقامی لوگوں نے انہیں راستے میں روک کر ان کی تحویل سے چھڑا لیا۔ اس واقع کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کشمیر گاندربل ڈاکٹر پیوش شنگلا نے محکمہ فشریز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر گاندربل منظور سامون کو ہدایت دی کہ ایسے افراد کے خلاف فوری طور قانونی کاروائی کی جائے ۔