درماڑی//سب ڈویژن درماڑی کے گاؤں بلڑ کینٹھی میں کئی دنوں سے بجلی بند ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ بارش اور تیز ہواؤں سے بجلی بند کر دی گئی تھی لیکن ابھی تک بحال نہیں کی گئی۔مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ تقریبا ایک ہفتے سے بجلی بند پڑی ہے لیکن محکمہ بجلی کو ٹس سے مس تک نہیں ہورہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے لوگوں نے اندھیرے میں تراوی کی نماز ادا کی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کئی روز قبل تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے بجلی بند کر دی گئی تھی لیکن ابھی تک بجلی سپلائی کو بحال نہیں کیا گیا تاہم بجلی سے چلنے والے کام بند رہے۔دوسری طرف بجلی سے چلنے والی تجارت بھی ٹھپ رہی۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام لگایا کہ اس سے قبل بھی لوگ بجلی کی آنکھ مچولی سے تنگ آگئے ہے۔مقامی طلباء نے کشمیر اعظمیٰ کو بتایا کہ بجلی کی آنکھ مچولی سے ان کی پڑھائی بری طرح سے متاثر ہورہی ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ بجلی سپلائی کو بحال کیا جائے۔