جموں// نامور ٹی وی شو ،سب سے بڑا کلاکار،کے مشہورکلاکار وریندا گجرال اپنے گرو بلونت ٹھاکورکا آشیرواد حاصل کرنے کے لئے نٹرنگ آئے۔وریندا گجرال اگلے سنیچرـ ایتوار کو ایک اہم شو میں حصہ لینے کے لئے ممبئی جارہی ہیں۔اس موقعہ پر نٹرنگ میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔بلونت ٹھاکور نے گجرال ان کے ساتھیوں کو نیک خواہشات پیش کیں اور اس اہم شو میں ان کی کامیابی کی تمنا ظاہرکر تے ہوئے کہا کہ سارا جموں ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہے۔گجرال فنکارانہ صلاحیتوں کو سراتے ہوئے بلونت ٹھاکر نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب گجرال کا نام بھارت میں روشن ہوگا۔