جاوید اقبال
مینڈھر// بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب مینڈھر کے بلنوئی علاقے میں ایک پرانا زنگ آلود مارٹر گولہ برآمد کیا۔ گشتی ٹیموں کی جانب سے دریافت کئے گئے اس گولے سے مقامی آبادی کو ممکنہ خطرہ تھا۔ فوج کے ماہرین نے شیل کا جائزہ لے کر کنٹرولڈ دھماکے کے ذریعے اُسے محفوظ طریقے سے تباہ کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران قریبی علاقہ کے رہائشی لوگوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا گیا اوراور ممکنہ حادثے کو روکا گیا۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی مشکوک چیز کے ملنے پر سیکورٹی فورسز کو اطلاع دیں اور ان پھٹے گولہ بارود سے دور رہیںتاکہ کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہو ۔لوگوں نے اس کروائی پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔