Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

بلند شہر پولیس آفیسر اورشہری کا قتل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 6, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE

 بجرنگ دل کے ضلع صدر کے بیان پر شکایت درج کی گئی : عوام 

بلند شہر //بلند شہر تشدد میں 7 مسلمانوں کے خلاف گئوکشی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ یہ تمام نیابانس گاؤں کے رہائشی ہیں۔ پیر کے روز بلند شہر میں تشدد کے دوران دو افراد کی موت ہو گئی تھی جس میں پولیس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ بھی شامل تھے۔جن سات لوگوں کے خلاف معاملہ درج ہوا ہے اس میں دو نابالغ بھی شامل ہیں۔ ان کی عمر 11 اور 12 سال ہے۔ مقامی پولیس اور گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ باقی لوگ جن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ واقعہ کے دن گاوں میں نہیں تھے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ بجرنگ دل کے ضلع صدر یوگیش راج کے بیان پر ان سبھی ملزمان کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ یوگیش راج کے خلاف بھی الگ سے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یوگیش راج پر پولیس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کو قتل کرنے اور تشدد بھڑکانے کا الزام ہے۔نابالغ بچوں کے والدین اور ان کے قریبی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ پولیس تلاشی کے لئے ان کے گھر آئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس بچوں کو ساتھ لے کر گئی۔ ایک رشتہ دار نے کہا، "مجھے بچوں کے ساتھ پولیس اسٹیشن لے گئے تھے۔ مجھے وہاں تقریبا چار گھنٹے تک رکھا۔ اس کے بعد پولیس نے مجھے نام اور فون نمبر دینے کے لئے کہا‘‘۔تھانے لے جائے گئے ایک نابالغ نے کہا، '' ہم نے وہاں بات نہیں کی۔ مجھے وہاں بڑا عجیب سا لگ رہا تھا۔ میں پہلی بار کسی تھانے میں گیا تھا۔ جب میرے چچا نے کہا کہ ہم لوگوں کی عمر 18 سال سے کم ہے تب پولیس نے ہمیں آدھار کارڈ دکھانے کو کہا‘‘۔بلند شہر کے ایک سینئر پولیس افسر کرشن بی سنگھ نے نیوز  چینل  کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے صرف اتنا کہا کہ وہ حقائق کی جانچ کر رہے ہیں۔تقریبا 70 پولیس اہلکار نیابانس گاوں میں سات ملزمین کی تلاش میں گئے تھے۔ ان سات ملزمان میں صدیف کا نام بھی تھا۔ لیکن وہ اس گاوں کا رہنے والا نہیں ہے۔ الیاس نام کے دو لوگ اس گاوں میں ملے۔ لیکن پولیس والوں کو بتایا گیا کہ 15 سال پہلے ہی یہ دونوں اپنے کنبوں کے ساتھ گاوں چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ ایف آئی آر میں تیسرا نام شرافت کا تھا۔ وہ بھی پچھلے کئی سالوں سے اپنے کنبہ کے ساتھ فریدآباد میں رہتے ہیں۔گاوں کے سیف الدین اور پرویز کا بھی نام ایف آئی آر میں تھا۔ لیکن ہفتہ کے روز سے ہی یہ دونوں نیابانس گاوں سے دور بلند شہر میں تھے۔ یہ دونوں وہاں ایک مذہبی اجتماع کے لئے گئے ہوئے تھے۔ ابھی تک یہ دونوں وہاں سے واپس نہیں آئے ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے پولیس کو ثبوت کے طور پر اجتماع میں ان کے شامل ہونے کی تصویریں اور ویڈیو بھی دئیے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چیف جسٹس آف انڈیا پہلی بار کشمیر کا دورہ کریں گے
برصغیر
نارتھ زون ریجنل کانفرنس :آئی جی کشمیر نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
تازہ ترین
سری نگر جموں قومی شاہراہ پر جزوی طور ٹریفک نقل و حمل بحال
تازہ ترین
راجیہ سبھا میں ایس آئی آر پر ہنگامہ ، کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی
برصغیر

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے انتخاب کی تیاریاں شروع کیں

July 23, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

ہندوستانی ایئر اسپیس میں پاکستانی طیارے اب بھی نہیں ہو سکیں گے داخل، حکومت نے 23 اگست تک بڑھائی پابندی

July 23, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

لوک سبھا میں مسلسل تیسرے دن اپوزیشن کا ہنگامہ، ایوان کی کارروائی 2بجے تک ملتوی

July 23, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

شدید بارشوں سے پسیاں گرآنے کے باعث جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک معطل

July 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?