Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

بلند شہرمیں پولیس آفیسر اور شہری کا قتل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 7, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE

 کہا برآمد کی گئی ہڈیاں گائے کی ہیں یانہیں، ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا 

بلند شہر//بلند شہرمیں گزشتہ پیرکوہوئے تشدد کے پیچھے بجرنگ دل اورکئی دیگرتنظیموں نے گئوکشی کا الزام لگایا ہے۔ اس تشدد میں مارے گئے یوپی پولیس کے انسپکٹرسبودھ کمارسنگھ کے قتل معاملے میں اہم ملزم یوگیش راج نے بھی ایک ایف آئی آردرج کرائی ہے، جس میں تین دسمبرکی صبح گئوکشی ہوتے ہوئے دیکھے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔حالانکہ اترپردیش یولیس کے آئی جی کرائم ایس کے بھگت نے اس کہانی پرسوال کھڑے کردیئے ہیں۔ بھگت نے کہا ہے کہ جائے حادثہ سے جوگوشت اورہڈیوں کے ٹکڑے برآمد کئے گئے ہیں، وہ گائے کے ہیں یا نہیں، ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ ساتھ ہی ابتدائی جانچ میں 48 گھنٹے پرانے معلوم ہوتے ہیں۔پولیس نے یوگیش راج کی شکایت پرپیرکو گئوکشی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ یوگیش راج نے پیرکوسیانا پولیس کوتحریردے کربتایا تھا کہ وہ اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ پیرصبح تقریباً 9 بجے گاوں مہاو کے جنگلوں میں گھوم رہا تھا۔ اسی دوران اس نے نیا بانس کے ملزم سدیف چودھری، الیاس، شرافت، پرویز، (دونابالغ) اورشرف الدین کو گئوکشی کرتے ہوئے دیکھا، اس کے بعد انہوں نے شورمچا دیا اورملزم بھاگ نکلے۔اترپردیش کے آئی جی کرائم ایس کے بھگت نے یوگیش راج کی ایف آئی آرمیں درج کہانی پرسوال کھڑا کردیا ہے۔ بھگت نے بدھ دیرشام نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ اطلاع کے مطابق جائے حادثہ سے جو گوشت اورہڈیوں کے ٹکڑے برآمد کئے گئے ہیں، وہ ابتدائی جانچ میں 48 گھنٹے پرانے معلوم ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ فی الحال اس کے گائے کے گوشت ہونے کی بھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگرکوئی جانورکاٹا بھی گیا ہے تو وہ یکم دسمبرکے شام کا واقعہ ہے جبکہ یوگیش کا دعویٰ ہے کہ اس نے تین دسمبرکی صبح 9 بجے گئوکشی ہوتے ہوئے دیکھنے کا دعویٰ کیا تھا۔واضح رہے کہ گئوکشی کے الزام میں  جن 7 ملزمین کے نام ایف آئی آرمیں ہیں، ان میں سے دونابالغ بچے ہیں، جن کی عمر11 اور12 سال بتائی جارہی ہے۔ ایک نابالغ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ان کو پولیس تھانے لے گئی ہے اورپریشان کررہی ہے۔ دوسرا ملزم بچہ بھی اسی شخص کا بھتیجہ بتایا جارہا ہے۔ ملزم بچوں کے والد نے دونوں کے آدھارکارڈ بھی دکھائے ہیں۔ حالانکہ اس معاملے میں سیانا پولیس کچھ بھی کہنے سے بچ رہی ہے۔اس کے علاوہ معاملے کولے کرایک دیگرملزم شرافت کو لے کرتفتیش کرنے پرسامنے آیا ہے کہ انہوں نے 10 سال پہلے ہی گاوں چھوڑدیا تھا۔ شرافت اب فریدآباد میں رہتے ہیں اورکئی سال سے گاوں ہی نہیں آئے ہیں۔ ایف آئی آرمیں لکھا گیا ہے کہ ساتوں لوگ نیا باس گاوں کے ہی باشندہ ہیں۔ حالانکہ گاوں والوں کا کہنا ہے کہ ان میں سے کئی لوگ یا توبہت پہلے گاوں چھوڑکرچلے گئے ہیں یا پھراس معاملے سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔اترپردیش کے ڈی جی پی اوپی سنگھ نے بھی بدھ کواس پورے معاملے پرسوال اٹھایا ہے کہ بلند شہرتشدد ایک بڑی سازش تھی، وہاں جوہوا وہ صرف لااینڈ آرڈرکا معاملہ نہیں تھا، بلکہ سازش تھی۔ وہاں پرگائیں کیسے پہنچیں؟ انہیں کون اورکیوں لایا تھا؟ کن حالات میں وہ پائی گئیں؟ کئی سارے سوال اس حادثہ کولے کراٹھ رہے ہیں۔ اس حادثہ کو6 دسمبرسے پہلے انجام دیا گیا اوراس سے سازش کی بوآرہی ہے۔آپ کوبتادیں کہ تین دسمبرکوگئوکشی کی ایک افواہ کے بعد سینکڑوں لوگ سڑک پرآگئے اوراحتجاج کرنے لگے۔ یوگیش راج بھیڑکی قیادت کررہا تھا۔ سیانا کوتوالی کے انچارج سبودھ کمارسنگھ نے اسے سمجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ نہیں مانا۔ اس کے بعد پولیس نے بھیڑ کوہٹانے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔ اس پربھیڑمتشدد ہوگئی اوراسی دوران کسی نے گولی مارکرسبودھ کمارکا قتل کردیا۔  یوگیش راج پہلے ایک پرائیویٹ نوکری کرتا تھا۔  2016 میں یوگیش بجرنگ دل کا ضلع کنوینربنا۔ اس کے بعد نوکری چھوڑکرپوری طرح تنظیم کے لئے کام کرنے لگا۔ پولیس نے اس کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 394, 436, 427, 353, 333, 302, 307, 149, 148, 147 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شجرو مہور میں سڑک حادثہ، چار افراد زخمی
تازہ ترین
چیف جسٹس آف انڈیا پہلی بار کشمیر کا دورہ کریں گے
برصغیر
نارتھ زون ریجنل کانفرنس :آئی جی کشمیر نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
تازہ ترین
سری نگر جموں قومی شاہراہ پر جزوی طور ٹریفک نقل و حمل بحال
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترین

راجیہ سبھا میں ایس آئی آر پر ہنگامہ ، کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

July 23, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے انتخاب کی تیاریاں شروع کیں

July 23, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

ہندوستانی ایئر اسپیس میں پاکستانی طیارے اب بھی نہیں ہو سکیں گے داخل، حکومت نے 23 اگست تک بڑھائی پابندی

July 23, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

لوک سبھا میں مسلسل تیسرے دن اپوزیشن کا ہنگامہ، ایوان کی کارروائی 2بجے تک ملتوی

July 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?