یو این آئی
نئی دہلی//سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے 11قصورواروں کی قبل از وقت رہائی کو کالعدم کرنے کے اپنے فیصلے میں کیے گئے تبصروں کو قلم زد کرنےکیلئے گجرات حکومت کی دائر نظرثانی عرضی خارج کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے وکیل نے بتایا کہ جسٹس بی وی ناگارتنا اور جسٹس اجل بھویان پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ریکارڈ میں کوئی خامی نہیں ہے یا نظرثانی کی درخواستوں میں میرٹ نہیں ہے۔ حکومت گجرات نے دعوی کیا تھا کہ عدالت کے سخت ریمارکس سے پتہ چلتا ہے کہ ریاستی حکومت نے مجرموں میں سے ایک کے ساتھ مل کر کام کیا ہے، جو کہ غیرضروری اور متعصبانہ تھے اور اس تبصرے کو حذف کرنے کی درخواست کی۔لیکن سپریم کورٹ نے کہا کہ اسے اپنے سابقہ فیصلے میں کوئی غلطی نہیں محسوس ہوتی ہے۔واضح رہے کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ بلقیس بانو کیس میں 11 قصورواروں کی سزاں کی معافی کو مسترد کرتے ہوئے، سپریم کورٹ نے جنوری میں گجرات حکومت کو یہ کہتے ہوئے پھٹکار لگائی تھی کہ اس نے مجرم کے ساتھ مل کر کام کیا جس نے اپنی قبل از وقت رہائی کی درخواست پر غور کرنے کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا تھا۔