بلدیاتی اداروں میں ریزرویشن پسماندہ طبقات او بی سی کیلئے کمیشن کا قیام

 بلال فرقانی

سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے مقامی اداروں میں دیگر پسماندہ طبقات کیلئے ریزرویشن کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک وقف پسماندہ طبقات کمیشن قائم کیا ہے۔حکومت نے سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی ہدایات کی تعمیل میںجموں کشمیر میںتمام مقامی اداروں میں پسماندہ طبقے کے شہریوں کے حوالے سے مقامی اداروں کی پسماندگی کی نوعیت اور اثرات کے بارے میں عصر تجرباتی انکوائری کیلئے ایک وقف کمیشن تشکیل دیا ہے جو پسماندگی کی نوعیت اور اثرات کا مطالعہ کرکے اپنی سفارشات فراہم کرے گی۔کمیشن کی مدت اس آرڈر کی اشاعت کی تاریخ سے 45 دن ہوگی۔کمیشن مرکز کے زیر انتظام علاقہ اور پسماندہ طبقات کیلئے متناسب ریزرویشن کے بارے میں حکومت کو اپنی سفارشات پیش کرے گا۔ کمیشن جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پسماندگی کے مقامی اداروں کی نوعیت اور اثرات کے بارے میں عصری سخت تجرباتی تحقیقات کرے گا۔کمیشن سپر ریم کورٹ اور حکومت کو رپورٹ اور سفارشات پیش کرنے کیلئے دستیاب ریکارڈز، رپورٹوں، سروے اور دیگر اعداد و شمار کی بنیاد پر دی گئی ہدایات کی روشنی میں مطالعہ کرنے کیلئے کل آبادی میں پسماندہ طبقے کے شہریوں کی آبادی کے تناسب کا تعین کرے گا۔ کمیشن اپنی رپورٹ حکومت کو اس مدت کے اندر پیش کرے گا جو حکومت کی طرف سے تجویز کی گئی ہو۔کمیشن مرکزی اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے سرکاری دفاتر، مختلف تنظیموں، اداروں یا افراد سے اس طرح کی معلومات کو اس کے اطمینان کے لیے حاصل کرنے کے لیے مدد لے سکتا ہے جو کہ وہ اپنے مقصد کے لیے ضروری یا متعلقہ سمجھے۔کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کی میعاد کمیشن کی میعاد کے ساتھ مل کر ہو گی۔