سرینگر //بھارت میں بلجیم کے سفیر جان لیوککس جو وادی کے دورے پر ہیں،نے یہاںوزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی۔میٹنگ کے دوران انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے سماجی اور اقتصادی سطح پر اُٹھائے جارہے کئی اختراعی اقدامات میں دلچسپی ظاہر کی۔ ادھربلجیم کے سفارتکار جان لویکس کونسلر انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ الیکسس بوسیت کے ہمراہ آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقی ہوئے ۔ سفارتکار نے گورنر کے ساتھ بیلجیم اور ہندوستان کے آپسی دلچسپی کے معاملات پر غور و خوض کیا ۔ گورنر نے سفارتکار کو ریاست میں ایک لمبی مدت کیلئے ٹھہرنے کی دعوت دی تا کہ وہ ریاست جموں کشمیر میں مختلف ثمر آور پروجیکٹوں کی نشاندہی کرنے میں حکومت کو تعاون دیں ۔