کشتواڑ//بلاک ٹھاکرائی کے ایک وفد نے بُدھ کے روز ضلع ترقیاتی کمشنر غلام نبی بلوان کے ساتھ ملاقات کی ۔وفد کی قیادت سابقہ سرپنچ جگدیش راج کر رہے تھے۔وفد نے ٹھکرائی کے لئے تحصیل کا درجہ لاگو کرنے کا مطالبہ کیا ،جو کہ گذشتہ تین سال سے التوا میں پڑا ہوا ہے۔ وفد نے بلاک میں سڑکوں پر تار کول بچھانے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ بلاک میں سڑکوں کی حالت اتنی خستہ ہے کہ کبھی بھی حادثہ ہو سکتا ہے۔وفد نے بتایا کہ شانا منگتھالا روڈ، شو نگر سروا روڈ، دھار بادان انجول روڈ، سیرگواڑی کیشواں روڈ ،جو کہ بلاک کے اہم روڈ ہیں ،سرکار کی عدم توجہی کی وجہ سے خستہ ہوئے ہیں۔وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے ان مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ بلاک ٹھکرائی کے عوام کو راحت ہو۔