زاہد بشیر
گول//بلاک سنگلدان ریلوے اسٹیشن کے نزدیک چھ بجے کے قریب اچانک بلاک دفتر کو آگ لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ریلوے کے اہلکاروں نے آگ بجھانے کی کافی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو گی ۔ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ یہاں آگ بجھانا عام لوگوں کی بس کی بات نہیں تھی ۔اگر چہ یہاں پر ریلوے کی فائر سروس گاڑی آئی لیکن وہ بھی آدھ گھنٹے دیر سے آئی تب تک آگ کافی زیادہ بھڑک اُٹھی تھی ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ سامان و کاغذات اگر چہ دفتر سے باہر نکالے گئے لیکن زیادہ تر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ وہیں لوگوں نے اس بات پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ سنگلدان مرکز میں کئی سالوں سے ہم ایک فائر سروس گاڑی کی مانگ کر رہے ہیں لیکن کوئی بھی اس کی طرف توجہ نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگلدان گھنی بستی کی طرف جا رہا ہے اور یہاں پر ایک فائرس سروس کا ہونا لازمی ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ گول فائر اسٹیشن سے ڈیڑھ گھنٹے دیر سے گاڑی پہنچی تب تک یہاں راکھ کے سوا کچھ نظر نہیں آ رہا ہے۔ اسی دوران ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن ، ایس ڈی ایم گول ، تحصیلدار گول نے سنگلدان آ کر یہاں بلاک دفتر میں لگی آگ کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔یاد رہے اس سے قبل بھی گول میں بلاک دفتر ایک پُر اسرار آگ کی واردات میں راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تھا لیکن آج تک وہ دفترجو عارضی طور پرپنچایت گھر میں کام کر رہا تھا ویسی کی ویسی جلی ہوئی کھنڈرات میں پڑی ہوئی ہے اور کی تحقیقاتی فائل ٹھنڈے بستے میں پڑی ہے ۔