سرینگر //بچوں میں مہم جوئی کی خواہش اور بھائی چارہ بڑھانے کی غرض سے بلالیہ ایجوکیشنل انسٹیچوٹ کی جانب سے سونہ مرگ میں تین روزہ مہم جوئی کیمپ ایڈونچر آپریٹرز ایسوسی ایشن کشمیر کے اشترک سے منعقد کررہا ہے۔ 47طالب علموں اور 8عہدیداران پر مشتمل ٹیم کوماہر تعلیم ڈاکٹر شوکت احمد زاڈو نے بلالیہ ایجوکیشنل انسٹیچوٹ کے چیئرمین منظور احمد وانگنو کی موجودگی میں روانہ کیا۔ کیمپ کا مقصد بچوں میں بہادری، قوت برداشت، قائدانہ صلاحیتیںاور پیار کی روایت کو بڑھاوا دینے کیلئے منعقد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کو سیاحت ، جنگلی جانوروں کے بچائو ، پہاڑوں میں زندہ رہنے کی ترغیب اور ٹریکنگ وغیرہ شامل ہے جس میں ماہرین بچوں کو تربیت دیں گے۔ اس موقع پر منظور احمد وانگنونے ڈاکٹر زاڈو اورایڈونچر ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کشمیر کا شکریہ ادا کیا ۔