عظمیٰ نیوزسروس
شملہ//ہماچل پردیش کے بلاس پور ضلع میں منگل کی شام کو ایک پرائیویٹ بس کے ایک بڑے مٹی کے تودے کے گرنے سے کم از کم 18 مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ تین کو بچا لیا گیا۔ حکام نے بتا کہ یہ حادثہ جھنڈوٹا اسمبلی حلقہ کے بھولوگھاٹ علاقے میں شام 6:30بجے کے قریب پیش آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بس 30-35مسافروں کو لے کر مروتن سے گھماروین جا رہی تھی۔پیر سے علاقے میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔جھنڈوٹا کے بی جے پی ایم ایل اے جے آر کٹوال نے، جو موقع پر موجود تھے، نے بتایاکہ اب تک ملبے سے 18 لاشیں نکالی گئی ہیں اور تین لوگوں کو بچا کر ہسپتال بھیجا گیا ہےپولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں زور و شور سے جاری ہیں۔امدادی کارروائیوں میں مصروف ایک عینی شاہد نے بتایا کہ پورا پہاڑ بس پر گر کر تباہ ہو گیا۔وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو اور نائب وزیر اعلی مکیش اگنی ہوتری نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی ایم سکھو نے حکام کو امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔