کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے متعدد علاقوں میں دھان کی فصل میں بلاسٹ بیماری لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں کسانو ں میں تشویش کی لہر دو ڈ گئی ہے جبکہ کسانو ں نے الزام لگایا کہ محکمہ زارعت اس بیماری سے بے خبر ہے ۔ضلع کے رامحال ویلگام کے متعدد علاقوں میں دھان کی فصل میں بلاسٹ بیمار ی لگ گئی ۔مقامی کسانو ں کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت نے اگرچہ ابتدائی طور کسانو ں کو مشورہ دیا کہ دھان کی فصل کو بلاسٹ بیماری سے بچانے کے لئے دوائی چھڑکی جائیں لیکن اس کے با وجود بھی اس بیماری نے ہزاروں کنال پر مشتمل اراضی کو اپنے ذد میں لیا ہے ۔اس دوران ضلع کے گوگلوسہ ،شمناگ ،کرالہ پورہ ،گزریال ،وارسن سمیت دیگر علاقوں میں بھی دھان کی فصل بلاسٹ بیمار ی کی وجہ سے متا ثر ہو گیا ہے ۔کسانو ں کا کہنا ہے کہ انہو ں نے فصل کو اس بیماری سے بطانے کے لئے محکمہ سے رابطہ کیا جس کے بعد محکمہ نے دوائی بھی دی لیکن اس کے با جود یہ بیماری باقی ماندہ فصل میں تیزی سے پھیل رہی ہے ۔کسانو ں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ زراعت کسی ماہر ٹیم کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کریں تاکہ دھان کی فصل کو اس بیماری سے بچانے کے لئے ضروری کاروائی کی جائے گی ۔اس حوالے سے جب چیف ایگرکلچر آفیسر کپوارہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہ ہوسکا ۔