سرینگر//سرکار کو45دنوں میں واجب الادا رقومات کی ا دائیگی کا الٹی میٹم دیتے ہوئے تعمیراتی ٹھکیداروں کے مشترکہ اتحاد نے دھمکی دی کہ اگر رقومات کی ادائیگی میں سرکار ناکام ہوئی تو22فروری سے ریاست گیر سرکاری کاموں اور ٹینڈروں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔پریس کالونی میں اتوار کو سینٹرل کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے جھنڈے تلے احتجاجی مظاہرے میں ٹھیکیدار جمع ہوئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے گھنٹہ گھر تک احتجاجی جلوس برآمد کیااور ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڑ اٹھا رکھے تھے۔گھنٹہ گھر میں ٹھکیداروں نے احتجاجی دھرنا دیا اور بعد میں پرامن طور پر منتشر ہوئے۔اس موقعہ پر کارڈی نیشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق احمد ڈارنے کہا کہ سرکاری خزانوں میں سینکڑوں کروڑ روپے کی بلیں واجب الادا ہے جس کے سبب ٹھکیداروں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ رواں مالی سال کا پہلا اور دوسرا اور تیسراکوارٹر بھی ختم ہوا اور ابھی تک رقومات ادا نہیں کی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا منصوبہ ہے کہ ٹریجریوں کو آن لائن کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس سے انہیں کوئی بھی اعتراض نہیں ہے تاہم اس سے قبل250کروڑ روپے کی بقایاجات کی رقم کو واگزار کیا جائے۔فاروق احمد ڈار نے کہا کہ حکومت کا منصوبہ ہے کہ اس رقم کو سرد خانے میں ڈالا جائے اور ٹریجریوں کو آن لائن کرنے کے بعد رقومات کی واگزاری کیلئے کمیٹی تشکیل دیں،تاہم انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار اس کی اجازت نہیں دینگے۔انہوں نے محکمہ اسٹیٹس میںٹھکیڈراوں کی طرف سے سیلاب کے بعد سرکاری کوٹھیوں اور بنگلوں کے علاوہ دفاتروں کی مرمت ،وزیر اعظم تعمیر نو پروگرام کیلئے کئے گئے کاموںکے مد میں35کروڑ روپے کی3برسوں سے واجب الادائیگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔احتجاجی مظاہرے میں کارڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد اکبر پال،حاجی نذیر احمد زرگر،جاوید احمد زرگر، اشفاق احمد خان نے بھی شرکت کی۔