نئی دہلی //دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم (ڈی آرڈی او)نے آج بغیر پائلٹ کے ہلکے جنگی جہاز رستم ۔2کا کامیاب تجربہ کیا ۔ ووزارت دفاع نے یہاں بتایاکہ چتردرگ کے چلکیرے میں ایروناٹیکل ٹسٹ رینج میں رستم ۔2کی کامیاب پروازعمل میں آئی۔اس طیارے میں پہلی باراعلی صلاحیت والے انجن کا استعمال کیا گیا تھا۔ وزارت کے اعلان کے مطابق یہ طیارہ سبھی معیارات پر کھرااتراہے ۔اس موقع پرمحکمہ دفاع میں سکریٹری(تحقیق وترقی )اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ایس کرسٹوفر اور ایروناٹیکل سسٹم ڈائریکٹر جنرل سی پی رام نارائنن حکومت کے سینئرافسران کے ساتھ موجودتھے ۔ رستم ۔2رستم ۔1کے سات سال بعد آیاہے اور یہ اپنے زمرے کے لحاظ سے امریکی ڈرون پریڈیٹر جیساہی ہے اور لگاتار24گھنٹے تک پروازکرسکتاہے ۔یہ اپنے ساتھ ہتھیاراور نگرانی کے آلات لے جاسکتاہے ۔