Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنسکالم

بغیر ِڈرائیور کار اور ڈرون کےلیے مکھیوں پر انٹینا نصب | کرتب دکھانے والادنیا کا پہلا انسان بردار ڈرون ایجاد رفتار ِ ٹیکنالوجی

Towseef
Last updated: July 13, 2025 11:19 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

ویب ڈیسک

ڈرائیوروں کے بغیر کار اور خودکار بہتر ڈرون کی تیاری کےلیے اس وقت شہد کی مکھیوں پر تحقیق کا ایک بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس پر اربوں روپے کی لاگت آئے گی۔پہلے مرحلے میں سائنسدانوں نے ایک دو نہیں بلکہ سیکڑوں مکھیوں پر انتہائی حساس انٹینا لگائے ہیں اور انہیں مختلف رکاوٹوں والے ماحول میں چھوڑا ہے تاکہ ان کی پرواز اور حرکات و سکنات کا جائزہ لیا جاسکے۔ اسی طرح مکھیوں کو ورچوئل رئیلٹی چیمبرز میں بھی چھوڑا گیا۔ اس دوران سائنسدانوں کی ٹیم نے ان کے دماغ اور سفر کرنے کی عادات کا جائزہ بھی لیا۔برطانیہ کی جامعہ شفیلڈ نے مکھی کے دماغ کی تمام تفصیلات کو ایک چِپ پر اتارلیا ہے یعنی اب بہت حد تک اس کا دماغ ایک الیکٹرونک چپ میں سماچکا ہے۔ اس کے بعد چپ کو ڈرون میں نصب کیا گیا ہے۔ یہ ڈرون انتہائی گنجان آباد اور پیچیدہ راستوں والے شہروں میں مطلوبہ مقام تک سامان پہنچانے کا کام کریں
گے۔ مکھیوں کی تربیت سے وہ رکاوٹیں عبور کرکے اپنا مشن انجام دے سکیں گے۔اس پروجیکٹ کے سربراہ پروفیسر جیمز مارشل کہتے ہیں کہ مکھیوں کا دماغ سوئی کے ایک سرے کے برابر ہوتا ہے لیکن یہ 8 سے 10 کلومیٹر کا سفر طے کرتی ہیں اور وہاں کام کرنے کے بعد دوبارہ اپنے گھر تک آجاتی ہیں۔ انسانوں کے دماغ میں 100 ارب خلیات ہیں لیکن یہ صرف دس لاکھ دماغی خلیات کے ساتھ حیرت انگیز کام کرسکتی ہے۔اسی وجہ سے ہم نے سوچا کہ کیوں نہ ڈرون اور خود سے دوڑنے والی کاروں میں شہد کی مکھیوں کے دماغ کی طرح کا کوئی نظام قائم کیا جائے۔ مکھیوں کو ایک غیرمعمولی ہنر آتا ہے جسے ’آپٹک فلو‘ کہا جاتا ہے۔ جس طرح انسان ایک منظر دیکھ کر قریب اور دور کا احساس کرلیتا ہے، عین اسی طرح مکھیاں ہر اونچی نیچی اور دور یا قریب کی رکاوٹ کا احساس کرلیتی ہیں۔مکھیوں کی دوسری خاصیت ان کا رقص ہے یعنی وہ ایک طرح کے رقص کے ذریعے رس دار پھولوں کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔ اسی لیے خاص ریڈار انٹینا سے مکھیوں کی باغ میں پرواز اور دیگر معمولات کو نوٹ کیا گیا ہے۔ مکھیوں کے دماغ کو سمجھنے کے بعد اس لحاظ سے ایک الگورتھم بنایا گیا ہے۔اس کے بعد ایک چھوٹے ڈرون پر اسے آزمایا گیا ہے تاکہ اس ٹیکنالوجی کی افادیت کا اندازہ ہوسکے۔ تاہم یہ پورا منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہوگا۔ یعنی ہم مکھیوں کے دماغ کو سیکھتے ہوئے ڈرون اور خودکار گاڑیاں بناسکیں گے۔اِدھردنیا کا پہلا ڈرون بنایا گیا ہے جس میں ایک انسان کے بیٹھنے کی جگہ بنائی گئی ہے اور یہ پہلا ڈرون ہے جو باقاعدہ طیاروں کی طرح کرتب اور ہوابازی کے مظاہرے دکھاتا ہے ۔اسے ایئروبیٹک ملٹی کاپٹر کا نام دیا گیا ہے جس میں 12 روٹر لگے ہیں۔ انہی روٹر کی بدولت یہ ہوا میں پلٹتا اور جھپٹتا ہے ۔ یہاں تک کہ یہ خطرناک کرتب بھی دکھاتا ہے اور اسٹنٹس کا مظاہرہ کرتا ہے۔ کاربن فریم سے بنے اس ڈرون کے 6 وسیع بازو ہیں جو اسے سریع الحرکت بناتے ہیں۔ڈرون کو ایک مقابلے کے لیے تیار کیا گیا ہے جس کا ڈھانچہ یا چیسِس خاص بادحرکیاتی انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ درمیان میں ایک سیٹ لگی ہے جس پر پائلٹ کی بجائے عام آدمی بیٹھ سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پورا طیارہ گراؤنڈ سے کنٹرول ہوتا ہے ۔ زمین پر موجود ڈرون کے ماہر ریموٹ کنٹرول سے ڈرون کو کنٹرول کرتے ہوئے مقابلے میں شامل ہوتے ہیں۔یہ ڈرون کروایشیا میں بنایا گیا ہے جو بہت غیرمعمولی کرتب دکھاتا ہے ۔ ابتدائی پرواز میں کسی مسافر کی بجائے ایک ڈمی کو بٹھایا گیا تھا۔ ڈرون اڑانے والی ٹیم نے ایسے کرتب دکھائے جو اس سے پہلے کبھی بھی ڈرون سے ممکن نہ تھے۔ اس موقع پر ڈرون چیمپیئن کے سربراہ ہربرٹ ویرائدر نے کہا کہ پہلی مرتبہ کرتب دکھانے والا ڈرون بنایا گیا ہے لیکن اگلے مرحلے میں ڈرون پائلٹ بھی بھرتی کئے جائیں گے۔لیکن اب تک یہ نہیں بتایا کہ پائلٹ کی تربیت کب شروع ہوگی اور کب وہ ڈرون اڑاسکیں گے۔ ان سب کے باوجود اس ڈرون کا عملی مظاہرہ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری قصبے کی گلیاں اور نالیاں بدحالی کا شکار مقامی عوام سراپا احتجاج، انتظامیہ کی بے حسی پر سوالیہ نشان
پیر پنچال
تھنہ منڈی کے اسلام پور وارڈ نمبر 8 میں پانی کا قہر | بی آر ائو اور ٹی بی اے کمپنی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پیر پنچال
پٹھانہ تیر گائوں میں بنیادی سہولیات کی شدید قلت عام لوگوں کو پانی ،بجلی کے علاوہ فلاحی سکیموں کا فائدہ پہنچانے کی اپیل
پیر پنچال
شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کا راجوری ایل او سی کے بی جی بریگیڈ کا دورہ افواج کی تیاریوں اور خطرے کے ردعمل کے نظام کا جائزہ، جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
پیر پنچال

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

انفلوئنزا کی روک تھام صحت عامہ کے لئے ایک چیلنج | فلو ایک انتہائی منتقل ہونے والا وائرل انفیکشن ہے ِ صحت و طب

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

تمباکو نوشی ،پھیپھڑوںکے سرطان کی اہم وجہ! | سرطان کا ابتدائی عمل خاموشی سے پنپ جاتا ہے غور طلب

July 13, 2025
کالممضامین

چین ،پاکستان سارک کا متبادل پیش کرنے کے خواہاں ندائے حق

July 13, 2025
کالممضامین

معاشرے کی بے حسی اور منشیات کا پھیلاؤ! خودغرضی اور مسلسل خاموشی ہمارے مستقبل کے لئے تباہ کُن

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?