رام بن //بغلیار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے ڈیلی ویجرس اور نیڈ بیسڈ کنٹریکچول کیجول لیبروں ،جو کہ ریاست جموں و کشمیر کے پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن چندر کوٹ کے مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں،نے آج چیف انجینئر پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن چندر کوٹ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اطلاعات کے مطابق یہ ورکر گذشتہ 16برسوں سے کارپوریشن کے ساتھ کام کر رہے ہیں لیکن کارپوریشن کے منیجمنٹ اور سرکار نے ان کو باقاعدہ بنانے کے جائز مطالبات کو نظر انداز کیا ہے۔جبکہ ریاست کے دیگر محکموں میں کام کر رہے یومیہ اُجرتوں پر کام کرنے والے ورکروں کو باقاعدہ بنایا گیا ہے۔مظاہرین کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ بعض ڈیلی ویجر نے بغلہار ہائیڈرو پروجیکٹ کے کئی دفاتر اور رہائشی کوارٹر تعمیر کرنے کے لئے زمین کا عطیہ دیا ہے اور اُنکو منیجمنٹ نے باقاعدہ بنانے کا یقین دلایا تھا تاہم تا دم اس سلسلہ میں کُچھ بھی نہیں کیا گیا ہے۔دوسری جانب چیف انجینئر جموں و کشمیر ریاستی پائور ڈیولپمینٹ کارپوریشن بغلہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ چندر کوٹ ارون کمار وید نے کہا کہ ہم نے ان ڈیلی ویجروں کو باقاعدہ بنانے کی فائیلیں اپنی سفارشات کے ساتھ افسراں بالا کو بھیجی ہیں۔