رام بن//جموں و کشمیر سٹیٹ پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے یومیہ اجرتوں پر کام کر رہے کنٹریکچول ،کیجول ،کنسالڈیٹڈ ورکروں کی جانب سے ہڑتال منگل کے روزچھٹے روز میں داخل ہوئی۔یہ احتجاجی ملازمین اپنی باقاعدگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ان لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ان پر ریاستی سرکار کے یومیہ اجرتوں پر کام کرنے والے ملازمین کے قوانین لاگو کرکے انکو باقاعدہ بنایا جائے۔یہ مظاہرین جموں و کشمیر سٹیٹ پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن ،بغلیار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے منیجمنٹ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ دوسری جانب چیف انجینئر بغلیار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ نے جے کے پی ڈی سی سرینگر کو خط تحریر کرکے کہا ہے کہ پروجیکٹ میں سٹاف کی قلت ہے اور یہ ڈیلی ویجر بی ایچ ای پی کے پائور ہائوس ڈیم میں مختلف سائٹون پر کام کر رہے ہیںاور انکی ہڑتال سے پروجیکٹ کا کام و کاج متاثر ہوا ہے۔ان یومیہ اجرتوں پر کام کرنے والے ملازمیں کی ہڑتال سے رہائشی کمپلیکس میں پانی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے ہڑتالی ملازمین کے مسائل پر فوری طور غور کرنے کے لئے کہا ہے، تاکہ پروجیکٹ کا کام و کاج جاری رہے