رام بن // رام بن میں چندر کوٹ کے مقام پرپاور ہائوس بغلیار پروجیکٹ کے ساتھ کام کر رہے یومیہ اجرتوں،کنٹریکچول کیجول اور کنسالڈیٹد ورکروں کی جموں و کشمیر پاٗور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف احتجاج اتوار کو چوتھے روز میں داخل ہوا ہے۔150سے زائد احتجاجی ملازمین کو سنیچر وار کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ یہ ملازمین ریاستی سرکار کے اصولوں و قوانین کے تحت باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ان احتجاجی ملازمین نے سرکار پر انکے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔یونین کے صدر بشارت وانی نے ا لزام لگایاکہ ریاستی سرکار ان کو بغیر کسی جواز کے اپنے حق سے محروم کر رہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ جے کے ایس پی ڈی سی فقط یقین دہانیاں کر رہی ہے اور باقاعدہ بنانے میں لیت و لعل سے کام کر رہی ہے۔یونین کی ترجمان گلشن بانو نے تنبہیہ کی اکہ اگر انکے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہیں تو ہمارے پاس غیر معین عرصہ کے لئے ہڑتال پر جانے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر پائور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے معمور کئے گئے150سے زائد ڈیلی ویئجر باقاعدہ بنانے کے اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج پر ہیں۔