غلام محمد
سوپور // سوپور کے سبحانا سٹیڈیم میں نابینا افراد کے لیے ایک متاثر کن نمائشی کرکٹ میچ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کا اہتمام نور محمد لون، نثار احمد کھانڈے، اختر ملک، روف چالکو، اور مشتاق احمد لون سمیت سوپور کے تمام سابق لیجنڈ کرکٹرز نے کیا تھا، جن کے لگن نے یہ ایونٹ ممکن بنایا۔اس میچ کو مسرت رسول کار( سابق صدر میونسپل کونسل سوپور )نے نور محمد لون اور روف چالکو کے ساتھ سپانسر کیا۔ایم ایل اے سوپور ارشاد رسول کار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی انہوں نے منتظمین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اور علاقے میں قابل رسائی کھیلوں اور کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔اس شاندار تقریب نے نہ صرف کھیلوں کے جذبے کواجاگر کیا بلکہ کھیلوں کے ذریعے شمولیت اور بااختیار بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔