عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں کے بشناہ علاقے میں اتوار کو رنگ روڈ پر سڑک حادثے میں ایک خاتون کی جان چلی گئی جبکہ سات دیگر زخمی ہو گئے۔ایک عہدیدارنے بتایا کہ متوفی کی شناخت دھرم چند کی بیوی سنیتا دیوی کے طور پر کی گئی ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ تمام سات زخمیوں کو خصوصی علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔