جموں// بشناہ میں بجلی کی عدم دستیابی کو لیکر ڈوگرہ فرنٹ اور شو سینا کے ورکروں نے اشوک گپتا کی قیادت میں آج ایک جلوس نکالااور محکمہ بجلی کے اہلکاروں کے خلاف نعرے بلند کئے اہل جلوس کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمہ کی غفلت شعاری اور لاپرواہی کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔گپتا نے مطالبہ کیا کہ لوگوں کوبجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید مشکلات جھیلنی پڑرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعلیٰ آرام کررہے ہیں اوربشناہ کے لوگ بجلی نہ ہونے سے پریشان ہیں۔