سرینگر// بشمبر نگر میں ہوٹل اخوان کے نزدیک سی آر پی ایف اہلکاروں کی طرف سے گاڑیوں اور مکانوں کی مبینہ توڑ پھوڑ کے خلاف مقامی لوگوں نے سخت احتجاج کیا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق منگل کو علاقہ میں پتھرائو کے ایک معمولی واقعہ کے بعدسی آر پی ایف اہلکاروں نے مکانوںاور گاڑیوں کی بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اخوان چوک میں 82بٹالین سی آر پی ایف پر چندنوجوانوں نے کچھ پتھر پھینکے جس کے بعد فورسز اہلکارآپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے راہ گیروں کی مارپیٹ کی اور مکانوں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔فورسز نے مشتاق بشیر اور عبدالعزیز کے رہائشی مکانوں اور کے علاوہ2موٹر سائیکلوں اور 4 گاڑیوںکی شدید توڑ پھوڑ کی۔ مشتاق بشیر نے بتایا کہ فورسز کی طرف سے مکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے پر انہوں نے پولیس اسٹیشن خانیار میں شکایت درج کرائی جبکہ اس سلسلے میں ڈی جی پی ،آئی جی کشمیر اور ڈپٹی کمشنر سرینگر کو بھی آگاہ کیا گیا ۔