Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

بشارت بخاری اور پیر حسین نیشنل کانفرنس میں شامل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 20, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE

پلوامہ جیسے واقعات سے آزادی کا جذبہ اُبھرتا ہے، داغ آسانی سے نہیں دُھلتے:فاروق

 
 سرینگر //نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ سرنو پلوامہ جیسے واقعات سے آزادی کا جذبہ مزید ابھرتا ہے، لہٰذا نئی  دہلی کو اس صورتحال کا ادراک کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا ،لہٰذا ریاست میں فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں۔

جلد انتخابات کرائے جائیں

پی ڈی پی چھوڑکرنیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے دوسابق وزراء سیدبشارت بخاری اورپیرمحمدحسین کے اعزازمیں گپککاررہائش گاہ پر منعقدہ خیرمقدمی تقریب کے حاشیے پرنامہ نگاروں  سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہا’’گورنرکی حکمرانی مطلق العنانیت اورآمریت کے مترادف ہوتی ہے، کیونکہ منتخب عوامی حکومت کا کوئی بھی متبادل نہیںہوسکتا ‘‘۔انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت جلد سے جلد اسمبلی انتخابات پر زور دیتی آئی ہے کیونکہ ایک عوامی حکومت ہی عوامی مسائل صحیح طریقے سے حل کرسکتی ہے اور ریاست کو درپیش مختلف قسم کے چیلنجوں کا مقابلہ عوامی اُمنگوں کے عین مطابق کرسکتی ہے۔

این سی اتحاد کیلئے تیار

 ڈاکٹرفاروق نے کہاکہ اگلے پارلیمانی انتخابات میں ریاستوں اوریاستی سطح پربننے والے اتحادکااہم رول ہوگا،اوراگریہاں کوئی جماعت نیشنل کانفرنس کیساتھ اس حوالے سے اتحادکرناچاہتی ہے توہماری پارٹی کی فیصلہ سازکمیٹی ایسی تجویزکوزیرغورلائے گی ۔ 

پلوامہ ہلاکتیں

پلوامہ میں حالیہ شہری ہلاکتوں پرسخت تشویش اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس صدر نے کہا کہ گذشتہ 4 برسوں سے کشمیروادی میں عام شہریوں کی ہلاکتیں روز کا معمول بن کر رہ گئی ہیں ، اس سلسلے کو فوری طور پر بندکرنا ہوگا۔انہوں نے نئی دہلی کوخبردارکیاکہ کشمیرمیں پلوامہ جیسے واقعات کی وجہ سے لوگوں میں آزادی کاجذبہ اُبھرتاہے۔انہوں نے کہاکہ جب معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کاکوئی واقعہ رونماہوجاتاہے توکشمیری عوام میں آزادی کاجذبہ بڑھ جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ فورسز کو براہ راست گولیاں چلانے کیلئے جوابدہ بنانا چاہئے۔ ڈاکٹرفاروق کاکہناتھا کہ احتجاجی مظاہروں کا توڑ کرنے کیلئے غیر مہلک ہتھیار کئے جاسکتے ہیں لیکن کشمیرمیں ایسا بالکل نہیں کیا جارہا ہے بلکہ یہاں لوگوں پر براہ راست گولیاں اور پیلٹ چلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے حالات مزید خراب ہوتے ہیں اور ہلاکتوں کا دائرہ وسیع تر ہوتا جاتا ہے۔ ڈاکٹرفاروق نے کہاکہ وقت کا تقاضا ہے کہ افہام و تفہیم اور مصلحت کا راستہ اختیار کیا جائے۔انہوں نے اُمیدظاہرکی کہ مرکزی سرکار،فورسزایجنسیاں اورپولیس اسبات کویقینی بنائے گی کہ پلوامہ جیسے واقعات کوآئند ہ نہیں دوہرایاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ ہم پلوامہ میں مارے گئے معصوم شہریوں کوواپس نہیں لاسکتے لیکن ہمارے دلوں میں جوزخم لگاہے ،اُسکادردہم کافی وقت تک محسوس کریں گے ۔انہوں نے کہا ’پلوامہ میں واقعہ ہوا ،بے گنا مارے گئے ،ناحق خون بہہ گیا‘۔ان کا کہناتھا کہ ایسے واقعات کو ٹالا جاسکتا ہے ،اگر فوج وفورسز ایسی صورتحال سے نمٹنے کے دوران صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ فوج وفورسز کو کوشش کرنی چاہئے تھی کہ وہ مظاہرین سے نمٹنے کے دوران ’واٹر کینن ‘ یعنی پانی کی بوچھاڑ کرنے والی گاڑی یا ٹیر گیس کا استعمال کرتے ،کیونکہ گولی چلانے سے انسان چلا جا تا ہے ،جو کبھی واپس نہیں آسکتا ۔ڈاکٹرفاروق نے سرکاری دفاترمیں روایتی کشمیری فرن کے استعمال پر پابندی کوتہذیبی جارحیت قراردیتے ہوئے اعلان کیاکہ وہ ماضی میں بڑی سرکاری تقاریب میں فرن پہن کرجاتے رہے ہیں ،اورآئندہ بھی وہ اس قومی لباس کااستعمال ایسے ہی کرتے رہیں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ سرکاری دفاترمیں کشمیری فرن پہننے پرعائدکردہ پابندی کوجلدسے جلدہٹایاجائے اورایسے حکمنامے کوکالعدم قراردیاجائے ۔
 

 محبوبہ مفتی کو پریشان نہیں کرنا چاہتا تھا:بشارت

فیصلہ مشکل تھا، لیکن لینا پڑا:پیر حسین

اشفاق سعید 
 
 سرینگر // ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سید بشارت بخاری اورپیرحسین کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل کانفرنس کے دروازے ہراُس شخص کیلئے کھلے ہیں جوپارٹی کے ایجنڈے وموقف سے اتفاق رکھتاہو۔ اس موقعہ پر بشارت بخاری نے کہاکہ وہ پارٹی میںرہ کرمحبوبہ مفتی کے تئیں بے احترامی نہیں کرناچاہتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ پی ڈی پی میں رہ کروہ پارٹی صدرمحبوبہ مفتی کااحترام نہ کریں،میں مانتاہوں کہ محبوبہ جی اب سیاسی طورپرکافی بالغ ہوچکی ہیں ،اورمیرے لئے اُن کے مقام تک پہنچناممکن نہیں، میں انہیںپریشان نہیں کرناچاہتاتھا،اسلئے میں نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیارکی۔ پیرمحمدحسین نے کہاکہ اُنکے لئے پی ڈی پی چھوڑناکوئی آسان فیصلہ نہیں تھالیکن صورتحال ہی کچھ ایسی تھی کہ اُنھیں یہ مشکل فیصلہ لیناپڑا۔انہوں نے کہا کہ صورتحال ہی کچھ ایسی بن گئی تھی کہ اُنھیں یہ مشکل فیصلہ لیناپڑا۔پیرحسین نے کہاکہ بی جے پی کیساتھ ہاتھ ملاکرپی ڈی پی لیڈرشپ نے کشمیری عوام کی جانب سے دئیے گئے منڈیٹ کااحترام نہیں کیا۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیفٹیننٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ، ملی ٹینسی متاثرہ خاندانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا: ایل جی منوج سنہا نے تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا
تازہ ترین
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف، تحقیقات جاری:اے سی بی
تازہ ترین
چنار کور کمانڈر نے شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر یاتریوں کی بڑی تعداد میں آمد شروع

July 1, 2025
صفحہ اول

۔38روزہ یاترا کل سے باضابطہ طور پر شروع ہوگی پہلا قافلہ کل جموں سے نکلے گا

June 30, 2025
صفحہ اول

یاتری بڑی تعداد میں آئیں گے دعا کریںبحفاظت واپس جائیں :عمرعبداللہ

June 30, 2025
صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس میں مشاورت

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?