ایم ایم پرویز
رام بن //جمعہ کی دوپہر بس سٹینڈ رام بن کے قریب بس کی ٹکر سے ایک نوجوان خاتون کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ رام بن سے جموں جانے والی بس زیر رجسٹریشن نمبر تیز رفتار اور لاپرواہی سے چلائی گئی،جس نے ایک خاتون کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ اسے فوری طور پر ضلع ہسپتال رام بن لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے متوفی خاتون کی شناخت 35سالہ پوجا دیوی کی بیوی یودھویر سنگھ ساکن کنڈی، کرول، تحصیل اور ضلع رام بن کے طور پر کی ہے۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ میں ملوث نامعلوم ڈرائیور حادثہ کو انجام دینے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ایف آئی آر نمبر، 22، دفعہ 281/106، بی این ایس کے تحت پولیس سٹیشن رام بن میں مقدمہ درج کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بس سٹینڈ رام بن کے جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے تمام بسیں اور ماتا دروازے آپریٹرز اپنی گاڑیاں پرانی الائنمنٹ روڈ، جموں سری نگر نیشنل ہائی وے پر پارک کر رہے ہیں جو رامبن شہر سے گزرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس کی وجہ سے علاقے سے گزرنے والی سڑک ہمیشہ گنجان رہتی ہے اور پیدل چلنے والوں کے لیے کوئی فٹ پاتھ نہیں ہے کیونکہ پھل فروشوں نے بھی سڑک پر تجاوزات کر رکھی ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے سے گزرتے ہوئے ایک خاتون دو بسوں کے درمیان پھنس گئی اور کچل کر ہلاک ہو گئی۔