دیوگھر//ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دیوگھر کے سارٹھ تھانہ علاقہ کے کیچوا بانک موڑ کے قریب آج صبح ایک بس کے درخت سے ٹکرا جانے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ 35 دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بس پر سوار لوگ دمکا میں منعقد جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم ) کی ریلی میں حصہ لینے کے بعد واپس آ رہے تھے تب ہی بس کیچوا بانک موڑ کے قریب بے قابو ہوکر سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں بس پر سوار تین خواتین سمیت پانچ لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت ضلع کے مارگومنڈا تھانہ علاقہ کے باگھمارا گاؤں کے رہنے والے سورج منی مرمو، لوگومنی مرمو، سنیل مرانڈی، بدن ھاسدا اور پانوتي سورین کے طور پر کی گئی ہے ۔زخمیوں کو دیوگھر صدر اسپتال اور مقامی سپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا جا رہا ہے ۔یو این آئی