راجا ارشاد احمد
گاندربل //گاندربل میں سرینگر لیہ شاہراہ پر ہاری پورہ کے مقام پر پیر کی صبح ایس آر ٹی سی بس اور بھارت پٹرولیم کمپنی گیس سلنڈر سے بھرے ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں متعدد طلبا اور ایک استاد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق ایس آر ٹی سی بس جس میں ڈی پی ایس بڈگام کے طلبا پیر کو سیرو تفریح کے لیے سونمرگ جارہے تھے کہ مخالف سمت سے بھارت پٹرولیم کمپنی گیس سلنڈر ٹرک نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بس میں سوار سکولی طلبا اور ایک استاد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔پولیس نے تصدیق کی کہ چھ طلبا اور ایک استاد کو چوٹیں آئیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ٹرک ڈرائیور جو موقع سے فرار ہوگیا تھا اس کی تلاش شروع کردی گئی۔