عظمیٰ نیوزسروس
جموں//بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے ’پروجیکٹ سمپرک‘ نے جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں پہاڑی سڑک کے ٹوٹے ہوئے حصے کو بحال کر دیا ہے۔جموں نشین دفاعی ترجمان نے اتوار کو یہاں کہاکہ بی آر او نے مکمل طور پر ایک نئی شکل بنائی جسے سڑک کے تباہ شدہ حصے کو نظرانداز کرنے کے لیے کاٹنا پڑا۔ یہ نامساعد موسم اور دشوار گزار خطوں میںعملہ اور مشینوں نے حسابی خطرات مول لے کرکیا۔دفاعی ترجمان نے کہا’’بسوہلی سے بھدرواہ تک رابطہ قائم کرتے ہوئے لنک کو بحال کر دیا گیا۔ بی آر او کے او سی 69 آر سی سی شنکر طائل اور ان کی ٹیم کو اس مشکل مشن کو پورا کرنے پر مبارکباد”۔