کٹھوعہ /حافظ قریشی/ بسوہلی کے علاقہ سحاندر میں لوگوں نے محکمہ بجلی کیخلاف احتجاج کیا ۔اس دوران مظاہرین کاکہنا تھا کہ محکمہ بجلی کی طرف سے غیر اعلانیہ کٹوتی سے علاقے کے لوگ کافی پریشان ہیں جسکے باعث لوگوں کوسخت دشواریوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔ مظاہرے کی وجہ سے بنی بسوہلی سڑک چار گھنٹوں تک آمدورفت کے لئے بند رکھی گئی ۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بسوہلی کلبیرسنگھ، اور تحصیلدار بسوہلی نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ بجلی کی کٹوتی شیڈول کے مطابق ہی کی جائے گی۔