Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹرقائم ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کی قیادت میں بسوہلی میںعوامی دربار،علاقہ میں بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کا وعدہ

Towseef
Last updated: July 5, 2025 11:34 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

کٹھوعہ //مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے ضلع کٹھوعہ کے علاقے بسوہلی میں تقریباً تین گھنٹے طویل عوامی دربار کا انعقاد کیا۔ اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں اور مقامی نمائندوں سے براہ راست تبادلہ خیال کرنا ہے۔عوامی دربار میں ضلع ترقیاتی کمشنر راکیش منہاس کی سربراہی میں پی ڈبلیو ڈی، پی ایچ ای، تعلیم، صحت، پی ایم جی ایس وائی اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران موجود تھے، جنہوں نے موقع پر شکایات کا ازالہ یقینی بنایا۔دربار کے دوران ایک اہم اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹر کے قیام کا اعلان کیا، جو علاقے کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکز سپر اسپیشلسٹ ڈاکٹروں اور سرجنز کی 24 گھنٹے دستیابی، ایمرجنسی سہولیات اور بہتر طبی خدمات کو یقینی بنائے گا۔وزیر موصوف نے بتایا کہ اے آئی آئی ایم ایس جموں اور جموں و کشمیر حکومت کے درمیان مرکز کے قیام کے مقام کے تعین اور اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی کے لئے رَوَسٹر سسٹم پر بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج صبح ہی اے آئی آئی ایم ایس وجے پور جموں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شکتی گپتا نے انہیں اس سلسلے میں تازہ اپڈیٹ فراہم کی۔ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے بسوہلی-بلاور کو علیحدہ ضلع بنانے کو بھی اپنی ترجیحات میں سرفہرست قرار دیا اور کہا کہ جیسے ہی جموں و کشمیر حکومت نئی ضلع بندی کمیٹی قائم کرے گی، اس مطالبے کو زور و شور سے آگے بڑھایا جائے گا۔بسوہلی کو ورثہ شہر (ہیریٹیج ٹاؤن) قرار دینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کے لئے یو ٹی حکومت کو مناسب تجویز مرکز کو ارسال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ مرکز میں اس پر غور کیا جا سکے۔عوامی دربار کے دوران شہریوں اور وفود نے اپنی شکایات اور مطالبات وزیر کے سامنے رکھے جنہیں انہوں نے توجہ سے سنا۔ کئی شکایات موقع پر حل کی گئیں اور دیگر معاملات پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔اس موقع پر ضلع انتظامیہ نے وزیر کو اْن مسائل کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جنہیں گزشتہ عوامی درباروں میں اٹھایا گیا تھا۔ ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ذاتی طور پر ان مسائل کی نگرانی کریں گے تاکہ بروقت کارروائی ہو سکے۔وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوامی نمائندوں کی ذمہ داری صرف مسائل کا حل نکالنا نہیں بلکہ خود کو عوام کے لئے دستیاب، سننے والا اور ہمدرد ثابت کرنا بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’عوامی دربار حکومت اور عوام کے درمیان پل مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ہے‘۔ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے دھار روڈ کی توسیع اور اْجھ ملٹی پرپز پروجیکٹ کی بحالی کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف آبپاشی اور بجلی پیداوار میں مدد دے گا بلکہ سرحدی دراندازی جیسے سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں بھی معاون ہوگا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، 7 گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?