عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع کے ایک جنگلاتی علاقے میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم کی طرف سے پاکستان میں مقیم جیش محمد کے تین ملی ٹینٹوں کا پتہ لگانے کے لئے تلاشی آپریشن جاری ہے۔حکام نے جمعہ کو بتایا کہ پاکستان میں مقیم جی ای ایم کا ایک ملی ٹینٹ جمعرات کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں مارا گیا، اور اس کے تین ساتھی بسنت گڑھ بیلٹ کے جنگلاتی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے، آپریشن جمعہ کی صبح دوبارہ شروع ہوا، گروپ کے باقی ماندہ ملی ٹینٹوںکے لیے اضافی کمک کے ساتھ گھیرا مزید مضبوط کیا گیا۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس بھیم سین ٹوٹی نے کہا کہ بسنت گڑھ میں جاری آپریشن میں کل صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب ہمارا ملی ٹینٹوں سے مقابلہ ہوا۔ خراب موسم کی وجہ سے آپریشن کو چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ گروپ چار ملی ٹینٹوں پر مشتمل تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ملی ٹینٹ کو کامیابی کے ساتھ بے اثر کر دیا گیا ہے، اور باقی تین کا سراغ لگانے کے لیے تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب علاقے میں موسم بہتر ہو گیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔چار ملی ٹینٹوں کے گروپ کا ایک سال سے سراغ لگایا جا رہا تھا۔ حکام نے بتایا کہ جمعرات کی صبح بسنت گڑھ کے دور افتادہ بہالی علاقے میں فوج اور پولیس کی مشترکہ تلاشی پارٹی سے ان کا سامنا ہوا۔چاروں ملی ٹینٹوں کو کرور نالہ کے قریب پایا گیا تھا اور فوج کے پیرا کمانڈوز کی قیادت میں مشترکہ تلاشی پارٹی کیساتھ انکائونٹر ہوا۔مقابلے میں مارے گئے ملی ٹینٹوں میں سے ایک کی شناخت حیدر کے نام سے ہوئی ہے، جس کا کوڈ نیم مولوی، جو پاکستان سے ہے۔حکام نے بتایا کہ اوور گرانڈ ورکرز کی مدد سے، وہ چھپنے کے لیے جنگلات اور قدرتی غاروں کا استعمال کرتے ہوئے ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں جا رہے تھے۔ بیلٹ میں گزشتہ کئی ماہ کے دوران ملی ٹینٹوں کو خوراک اور پناہ گاہ فراہم کرنے کے الزام میں پانچ معاونینکو گرفتار کیا گیا ہے۔یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ ایک مقامی ملی ٹینٹ جو کئی سال بعد پاکستان سے واپس آیا تھا، ملی ٹینٹوں کی حمایت کر رہا ہے۔بسنت گڑھ پاکستانی ملی ٹینٹوںکے روایتی دراندازی کے راستے پر واقع ہے جو کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد سے داخل ہوتے ہیں اور جموں خطہ کے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع تک اور آگے وادی کشمیر میں داخل ہوتے ہیں۔ یہ ماضی میں کئی مقابلوں کا مشاہدہ کر چکا ہے۔25 اپریل کو بسنت گڑھ کے علاقے میں تصادم میں فوج کے 6 PARA کے حوالدار جھنتو علی شیخ مارے گئے۔9 اپریل کو، اودھم پور ضلع کے بسنت گڑھ کے جوفر مارتا بیلٹ میں سیکورٹی فورسز اور کے درمیان تصادم ہوا۔پچھلے سال 11 ستمبر کو، جی ای ایم سے وابستہ دو ملی ٹینٹ بسنت گڑھ کے بالائی علاقوں میں مارے گئے تھے۔سی آر پی ایف کا ایک انسپکٹر 19 اگست 2024 کو ڈڈو ہ میںمارا گیا تھا۔11 جولائی 2024 کو ادھم پور کے بسنت گڑھ میں سانگ پولیس چوکی حملے کی زد میں آئی لیکن الرٹ پولیس والوں نے اسے ناکام بنا دیا۔28 اپریل 2024 کو، بسنت گڑھ میں ایک تصادم میں ایک گائوں کا دفاعی محافظ محمد شریف مارا گیا۔