عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// جموں و کشمیر پولیس میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے والے آئی پی ایس افسر بسنت رتھ کی معطلی میں جنوری 2024 تک چھ ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔2000 بیچ کے (آئی پی ایس) افسر کو جولائی 2020 میں عدالتی حکم کے باوجود اپنے اعلی افسران کی خلاف ورزی کا مظاہرہ کرنے پر معطل کر دیا گیا تھا۔مرکزی وزارت داخلہ کے جاری کردہ حکم کے مطابق، رتھ 31 جولائی 2023 سے مزید 180 دنوں کے لیے معطل رہے گی‘‘۔بیان کے مطابق کیس کے حقائق اور حالات اور مرکزی جائزہ کمیٹی کی سفارشات پر غور کرنے کے بعد، اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہبسنت کمار رتھ، آئی پی ایس مزید مدت کے لیے 31جولائی سے 180 دن یعنی27جنوری تک معطل رہیں گے۔ حکم میں کہا گیا کہ مرکزی جائزہ کمیٹی نے ان کی معطلی کے حقائق اور حالات کو “مجموعی طور پر” مدنظر رکھا اور آل انڈیا سروسز(ڈسپلن اینڈ اپیل)رولز 1969 کے رول 3 کے تحت توسیع کی سفارش کی۔اس قاعدے کے تحت، کوئی بھی سرکاری افسر جس کے خلاف تادیبی کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے یا زیر التوا ہے، وہ کیس میں حتمی حکم کے پاس ہونے تک معطل رہ سکتا ہے۔