ڈورو//ڈورو زملگام گوجر بستی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف اتوار کواحتجاج کیا ۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ اُن کے گائوں میں تیندوے اب تک قریباََ 30بھیڑوں کو اپنا نوالہ بناچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیندئوں کی کی موجودگی کے سبب مقامی آبادی میں خوف وہراس پایا جارہا ہے جبکہ بچوں نے اسکول جانے سے انکار کیاہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے یہ معاملہ محکمہ وائلڈ لائف کی نوٹس میں بھی لایا لیکن کوئی داد رسی نہیں ہوئی۔اس حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف کے ایک آفیسرنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’محکمہ فوری طور کاروائی عمل میں لائے گاتاہم اُنہوں نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے‘‘۔